کمشنر کراچی نے فرئیرہال، گیلری صادقین کی بحالی اور تزئین کیلئے تختی کی نقاب کشائی کردی

کمشنر کراچی نے فرئیرہال اور گیلری صادقین کی بحالی اور تزئین کیلئے تختی کی نقاب کشائی

کراچی: ایڈمنسٹریٹر و کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے فرئیرہال اور گیلری صادقین کی بحالی اور تزئین کے لیےتختی کی نقاب کشائی کردی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہم نیٹ ورک درید قریشی بھی کمشنر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر وکمشنرکراچی  نے فرئیرہال اور گیلری صادقین کی بحالی اور تزئین کےکاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر کو فرئیر ہال اورگیلری صادقین کی بحالی اور تزئین کے کاموں کے حوالے سے پریزنٹیشن بھی دی گئی۔

کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے بحالی اور تزئین کے حوالے سے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ڈاکٹر وقاص روشن اور ڈائریکٹر جنرل پارکس طحہٰ سلیم بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں