امریکہ: نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی ٹیم منتخب کر لی

امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے منصب کا حلف اٹھانے سے قبل اپنی کابینہ تشکیل دینا شروع کردی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا ماسک پہننے کا مشورہ

امریکی آئین و قانون کے مطابق نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 20 جنوری 2021 کو ہوگی۔ نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے مکین کے لیے وائٹ ہاؤس کو خالی کردیں گے۔

ہم نیوز نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے جان کیری کو صدر کا نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات نامزد کیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا امریکہ کیلئے پلان

جان کیری سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور میں سیکریٹری خارجہ کے منصب پہ فائز تھے۔ انہوں نے 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جوبائیڈن نے انٹونی بلنکین کو سیکریٹری خارجہ نامزد کیا ہے۔ وہ نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد موجودہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کی جگہ سنبھالیں گے۔ مائیک پومپیو امریکی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر بھی ہیں۔

جوبائیڈن کوہلال پاکستان کا ایوارڈ کیوں ملا؟

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن نے داخلی سلامتی کے لیے کیوبن نژاد امریکی الیجانڈرو مایورکس، قومی سلامتی کے مشیر کے لیے جیک سلیوین اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے لیے سیاہ فام سفارتکا لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو نامزد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں