سعودی عرب: کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اعلان سعودی عرب کی وزارت صحت کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔

فائزر ویکسین:امریکی شہری کو پہلی خوراک 12 دسمبر کو دی جائیگی

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت صحت کے ترجمان نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا ہے کہ چند شرائط کی تکمیل کے بعد کورونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

کورونا: ویکسین کافی نہیں ہوگی، عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی جو تجرباتی مراحل سے گزر چکی ہو، مجاز اداروں کی جانب سے جس کے استعمال کی منظوری مل چکی ہو، ویکسین کا سائیڈ افیکٹ نہ ہو اور وہ کورونا وائرس ختم کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو۔

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو محفوظ رکھنا مسئلہ ہو گا؟

خلیجی اخبار کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ ادارے اس ضمن میں تمام امور کی پابندی کریں گے۔


متعلقہ خبریں