پاکستان میں بھارتی ایجنسی را کا ایک اور نیٹ ورک تباہ

فائل فوٹو


 سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا بھارتی ایجنسی ’را‘ کا ایک اور نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے قریب گاؤں میں آپریشن کیا ہے۔ دہشتگرد کمانڈر زبیر اور عزیز الرحمان عرف فدا مارے گئے ہیں۔

دہشتگرد زبیر باجوڑ اور گردونواح کے علاقے میں آپریشنل کمانڈر تھا۔ دہشتگرد کراچی اور باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دہشتگردوں کو سرحد پار سے احکامات دے رہی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے کمانڈر عزیزالرحمان کی بیوی کراچی میں خواتین ونگ چلا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش

سیکیورٹی فورسز نے عزیزالرحمان کی بیوی کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ فورسز نے انیس نومبر کو بھی خفیہ پناہ گاہ میں چھپے دہشتگرد خلیل عرف یاسین کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔  دہشتگرد کمانڈر باردوی سرنگ حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد کئی بار عالمی برادری کے سامنے رکھے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

بھارت نے دہشت گرد ی سے پاکستان کو 126 ارب ڈالرز سے زیادہ معاشی نقصان پہنچا۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے  اور دیگر کالعدم تنظیموں کو شکست دی ہے۔

ان کالعدم تنظیموں میں پھر روح پھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ان کو پاکستان میں کارروائیوں کیلئے اکسایا جارہا ہے۔

دہشت گرد تنظیموں سے علما اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کو کہا جارہا ہے، بھارت نومبر اور دسمبر میں پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کو اپ سکیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بھارتی حکام 4 بار دہشت گرد تنظیموں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ کراچی، لاہور اور پشاور دیگر شہر دہشت گردوں کا نشانہ ہوسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں