کاون ہاتھی کو صدر پاکستان کا الوداع

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس کو الوداع کہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی کاون ہاتھی کوالوداع کہنے اسلام آباد چڑیا گھر گئے۔ صدرعارف علوی کو کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کاون ہاتھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ کاون کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کیلئے مزید اقدامات اٹھائے۔

کاون ہاتھی کوایک سال کی عمر میں 1985 میں سری لنکن حکومت نے اس وقت پاکستان کے صدر جنرل ضیاءالحق کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ 36 سالہ کاون اس وقت سے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود ہے۔

ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل چڑیا گھر میں ایک الوداعی تقریب بھی رکھی گئی جہاں بچوں نے دل پہ پتھر رکھ کرکاون ہاتھی کو خداحافظ کہا۔

ہاتھی کی منتقلی کیلئے تیار کردہ خصوصی کیبن چڑیا گھر پہنچا دیا گیا ہے۔ کمبوڈیا کی حکومت نے گزشتہ ماہ کاون کی منتقلی کا پرمٹ جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں