ڈریپ نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ درآمد کرنے کی منظوری دیدی

ڈریپ نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ درآمد کی منظوری دیدی

اسلام آباد: رگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ پاکستان درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف  نے کورونا ٹیسٹ کٹ رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کٹ غیر ملکی فارما کمپنی نے رجسٹرڈ کرائی ہے۔ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی دوا ساز کمپنی درآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ جرمنی کی تیار کردہ ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کورونا کی ابتدائی تشخیص 20 منٹ میں کرے گی۔ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2 ہزار روپے تک ہو گی۔ ریپڈ ٹیسٹ کٹ ناک کی رطوبت سے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

ڈاکٹر عاصم رؤف کے مطابق تربیت یافتہ ماہرین ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرسکیں گے۔ ریپڈ رزلٹ کا مریض کی حالت اور کلینکل ہسٹری سے موازنہ کرنا ہو گا۔ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کورونا ڈونر سکریننگ کیلئے استعمال نہیں ہو گی۔

سربراہ ڈریپ کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی رجسٹریشن بڑی کامیابی ہے۔ ریپڈ ٹیسٹ کٹ سے کورونا کی جلد تشخیص ممکن ہو گی۔ کورونا کی جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں: ڈریپ کی وینٹی لیٹرز بنانے والی دوسری کمپنی کی منظوری

خیال رہے کہ رواں سال جون میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان وینٹی لیٹر بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو وینٹی لیٹرز خود بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وینٹی لیٹرز ایک انتہائی پیچیدہ مشین ہے، ہر ملک اسے بنانےکی اہلیت نہیں رکھتا، پاکستان کے انجینئرزنے بہت کمال کا کام کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے8 سے10 وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے جبکہ مزید وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن پر کام جاری ہے ۔


متعلقہ خبریں