وینا ملک کا سابق شوہر کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس


لاہور:  اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجوا دیا۔

ادکارہ وینا ملک نے اپنے وکیل تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ کے وساطت سے نوٹس ارسال کیا ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسد خٹک جان بوجھ کر وینا ملک کو بدنام کررہا ہے۔

لیگل نوٹس کے متن کے مطابق بچوں کو قانون کے مطابق پاکستان لایا گیا، اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا حکم نامہ غلط بیان کر رہا ہے۔

متن کے مطابق اسد خٹک مقامی عدالت کا مکمل آرڈر شوشل میڈیا سے شیئر کریں، ان کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی ہے۔

وینا ملک کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 دنوں میں میڈیا اور شوشل میڈیا پر آ کر معافی مانگے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

وینا ملک اور ہربھجن سنگھ سوشل میڈیا پر لڑ پڑے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے بھی وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا، مجھے اُمید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود انہیں اپنے بچوں سے ملنے دیا اور نہ ہی بات کرنے دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنگ آکر انہیں قانونی راستہ اپنانا پڑا، دبئی کی عدالت نے بھی میرے کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وہاں سے وینا فرار ہوگئیں اور بچے پاکستان بھیج دیے گئے۔


متعلقہ خبریں