شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی منظور

پیرول کی مدت ختم: شہباز شریف اور حمزہ شہباز دوبارہ جیل منتقل

لاہور: پنجاب کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی  پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری  دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ۔پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء سے تھرو سرکولیشن شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری لی ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں لیگی رہنماؤں کی  پیرول پر رہائی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کے پاکستان پہنچنے کے وقت سے شروع ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پیرول سمری کے تحت رہائی ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضلع نہیں چھوڑ سکیں گے۔ پولیس اہلکاروں کو دونوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ رہائی کے وقت میں جیل واپسی کا سفر شامل نہیں ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت جس دن آئے گی اسی روز ظہر کے بعد نماز جنازہ ہوگی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میت پاکستان لانے کے لیے آج بھی مشاورت ہوئی ہے، مشاورت کے بعد دیگر آپشن دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو جیل نہیں جانے دوں گی، والدہ شمیم اختر

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اگر کاغذی کارروائی مکمل ہوتی ہے تو کل ہی قطر ائیر لائن سے میت پاکستان لائی جائے گی۔ لندن سے کوثر شریف اور ان کے خاوند میت کے ساتھ آئیں گے۔

خیال رہے بیگم شمیم اختر چند روز قبل لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ پاکستان میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کو الزائمر کی بیماری لاحق تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا۔

لیگی  رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا نوازشریف   ڈاکٹرز کی ہدایت  ملنے تک  وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لیے رہا کیا جائے۔


متعلقہ خبریں