نوازشریف، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین کی صحت بارے دریافت کیا اور کہا کہ دعا ہےاللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

اس موقع پر چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نوازشریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی ، وہ انتہائی ملنسار اور شفیق خاتون تھیں اورہمیشہ بہت پیار سے پیش آتی تھیں۔

اس موقع پر  چودھری پرویزالٰہی نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ تمام خاندان کیلئے ایک شفیق سائبان تھیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں