پنجاب و بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی: ملاقات کا اہم ایجنڈا

بلاول بھٹو اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ

کراچی: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔

نوازشریف، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کچھ دیر بعد شب سات بجے کراچی میں ہو گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت کی جائے گی۔

بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جوڑ توڑ شروع

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 53 ویں یوم تاسیس پرملتان میں جلسے کی میزبانی کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر30 نومبرکوملتان کے قاسم باغ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں آنے والےتمام افراد کو خوش آمدید کہوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے امکانات، ق لیگ بھی کھل کر سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپیل کی کہ جلسے میں آنےوالے افرادایس اوپیز کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے موقع پر ماسک پہننے کا اہتمام ضرورکریں۔


متعلقہ خبریں