ملتان، جلسے میں آنے والوں کو خوش آمدید کہوں گا: بلاول بھٹو

ملتان، جلسے میں آنے والوں کو خوش آمدید کہوں گا: بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی کے 53 ویں یوم تاسیس پرملتان میں جلسےکی میزبانی کریں گے۔

پی ڈی ایم: اسپیکر قومی اسمبلی کی کمیٹی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر30 نومبرکوملتان کے قاسم باغ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں آنے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہوں گا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ جلسے میں آنے والے تمام افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ شرکا جلسے میں ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں۔

کورونا: ملک بھر میں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد

پی پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ 30 نومبر کو منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہ اکہ پی ڈی ایم عوام کے لیے سڑکوں پر نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔

پنجاب و بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی: ملاقات کا اہم ایجنڈا

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں