کورونا: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب،احساس پروگرام کا دوسرا دور شروع

آج پنجابیوں کو انگریزوں کا ساتھی قرار دیا گیا، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر خطرناک ہوسکتی ہے۔

کورونا: عالمی ادارہ صحت نے تیسری لہر کی گھنٹی بجادی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گیارہ جنوری تک اسکول کھلنے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسدعمر نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے اندرکھانے پینے پرپابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران متعدد اسلامی ممالک نے مساجد کو بند کیا تھا لیکن پاکستان میں مساجد پر پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔

پاکستان میں ساڑھے چار ماہ بعد کورونا کا سب سے بڑا وار

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہرکے دوران علمائے کرام نے ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرنے نام لیے بغیر کہا کہ آج بھی بڑےبڑے اجتماعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیاستدانوں کو موجودہ صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا کی ابتدا میں جب ہم نےلاک ڈاؤن کیا توغریب لوگ بہت متاثرہوئے تھے۔

کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہو گی؟

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلایا ہے جس میں سیاسی قائدین کوبھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ احساس پروگرام کا دوسرا دور شروع کرنے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں