پی ڈی ایم: اسپیکر قومی اسمبلی کی کمیٹی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اسپیکرقومی اسمبلی کی کمیٹی میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا: پارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب،احساس پروگرام کادوسرے دور شروع

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کواس کمیٹی کی تشکیل کا کوئی اختیارنہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر غیر جانبدار نہیں ہیں۔

کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رکے گا، مریم اورنگزیب

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگرکورونا کی کوئی پالیسی ہے تو اسے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لایا جائے۔

پنجاب و بلوچستان میں ان ہاؤس تبدیلی: ملاقات کا اہم ایجنڈا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کچھ دیر قبل کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں سیاسی قائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں