کورونا: دیہی علاقوں میں پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے، وزارت صحت

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

اسلام آباد: پاکستان کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے۔ یہ بات وزارت صحت کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

کورونا: ملک بھر میں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے وسیع پیمانے پر کیے جانے والے سروے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے سروے کی مشق مکمل کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کی جانے والی مشق کے دوران دس اضلاع کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں آباد لوگوں کے خون کے نمونے جمع کیے گئے تھے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق جمع کیے جانے والے خون کے نمونوں میں اینٹی باڈیز کی جانچ کی گئی۔

ڈریپ نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ درآمد کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے دوسرے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی کہ سات فیصد لوگ کورونا وائرس سے ایکسپوز ہوئے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے ذریعے معلوم ہوا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے۔

پاکستان میں ساڑھے چار ماہ بعد کورونا کا سب سے بڑا وار

ہم نیوز کے مطابق سروے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں نے ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنایا۔


متعلقہ خبریں