کورونا: سندھ میں درگاہوں اور مزارات کو بند کر دیا گیا

کورونا: سندھ میں درگاہوں اور مزارات کو بند کر دیا گیا

اسلام آباد:  سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کی درگاہوں اور مزارات کو زائرین کے لیے بند کر دیا گیا۔

چیف ایڈ منسٹریٹر محکمہ اوقاف سندھ کی جانب جاری سرکلر کے مطابق صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں  پر پابندی 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گی۔
چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف سندھ کی جانب سےسرکلرجاری

دوسری جانب کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اضافے کے بعد کمشنر کراچی نے شہر کے تمام ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ صرف کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی توخریداری کے مراکز اور عوامی مقامات بھی بند کرنے ہوں گے۔ چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف کے مطابق سندھ بھر میں 78مزارات ہیں جن کو زائرین کےلیے بند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: 5 اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں کوویڈ 19اسپیشل وارڈ کو فعال کردیا گیا ہے۔ اسپیشل وارڈ 120  بستر، آئیسولیشن وارڈ اور دیگر طبی سہولیات پر مشتمل ہے۔

افتخار شالوانی  کوویڈ 19 وارڈ میں وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ عباسی شہید اسپتال میں جدید لیبارٹری بھی قائم کردی گئی۔ روزانہ 65 تک کورونا ٹیسٹ ہوسکیں گے.

دریں اثنا کراچی میں 6 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا۔ کراچی کے ضلع وسطی میں ایس او پیز کیخلاف ورزیپر حیدری میں شاپنگ مال کی 320 دکانیں سیل کردی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈالمین مال حیدری کی 53 دکانیں سیل کردیں جبکہ  ضلع وسطی میں 19 دکانیں سیل کردی گئیں۔ ایس او پیز کیخلاف ورزی پر ڈالمین مال طارق روڈ میں دوکانداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں