افغانستان: بم دھماکے،17 جاں بحق، 50 زخمی

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کا شہر بامیان دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 3 اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ بامیان کے شہر بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک کی معلوما ت کے مطابق 17 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہونے والے بم دھماکوں کے بعد جائے وقوع کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

افغانستان کی تعمیر نو کیلیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے، صدر مملکت

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق بم دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی نعشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینسیز کے ذریعے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ نے تاحال اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں اور نہ دہی دھماکے کے متعلق کچھ مزید بتایا ہے۔

افغانستان: کابل میں راکٹ حملے 8 افراد ہلاک، 34 زخمی

صوبہ بامیان بدھ مذہب کے حوالے سے اہم حیثیت رکھتا ہے۔ اس صوبے کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں