شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

 قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پانچ دن کے پے رول پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی منظور

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتائی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی اورخصوصی فیور ہے جو سیاست سے بالاتر ہوکردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر بھی 5دن کاخصوصی پے رول دیا گیا تھا۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین کے دستخط کے بعد باضابطہ نوٹی فکیشن جاری ہوگا۔

لندن: نواز شریف، والدہ کی میت سرد خانے منتقل

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‏بیگم شمیم اخترکی وفات پروزیراعظم سمیت تمام حکومتی نمائندوں نے تعزیت کا اظہارکیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت سیاست سے بالاترہوکراپنا آئینی کردارادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ،شریف خاندان کوفیور بھی دیا ہے۔

 شہباز شریف اور حمزہ کو کم از کم 2ہفتے پیرول پر رہا کیا جائے، رانا ثنااللہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمان اس افسوسناک واقع پربھی سیاست کر کے اپنا اصل چہرہ عیاں کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں