اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین کا اعلان کردیا


تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعطم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا سعوی عرب کا خفیہ دورہ

ہم نیوز نے اسرائیل کے مؤقر اخبار ’ہیرٹز‘ کے حوالےسے بتایا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وزیراعطم نیتن یاہو کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد بحرین کا دورہ کریں گے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرل ہونے والے ویڈیو پیغام میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی بحرین کے کراؤن پرنس سے سلمان بن حماد آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے جو نہایت دوستانہ تھی۔

بحرین کے کراؤن پرنس سلمان بن حماد آل خلیفہ اس وقت وزیراعظم بھی ہیں۔ انہیں کچھ دن قبل یہ منصب تفویض کیا گیا ہے۔

بحرین: سلمان بن حمد وزیر اعظم مقرر

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ میں گزشتہ دو دن سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے جس میں ان کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امریکہ کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سختی سے تردید کر دی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا ہے کہ مائیک پومپیو کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہونے والی ملاقات میں کوئی بھی اسرائیلی موجود نہیں تھا۔

 


متعلقہ خبریں