نواز شریف: والدہ کی میت جمعرات کو لندن سے روانہ کی جائیگی

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی والدہ کی میت جمعرات کو لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرحومہ کی میت ہفتے کے دن صبح پاکستان پہنچے گی۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز و تکفین کے لیے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں