بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ کر لیا

بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ کر لیا

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

کورونا: سندھ میں درگاہوں اور مزارات کو بند کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ اپنے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیا ہے۔

ترجمان پی پی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ تاحال نہیں ملی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی پی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔

کورونا: دیہی علاقوں میں پھیلاؤ اب بھی زیادہ ہے، وزارت صحت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

این سی او سی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر کہا ہے کہ ملک بھر میں اسکول بند ہوں گے۔

این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سندھ: کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق، 1382متاثر

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں