وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کی دعوت پر دورہ کراچی کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم کو ری ریور راوی پروجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ اراکین بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان صحت منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم کو کورونا صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں