ہزارہ برادری کو کوئی ہاتھ لگانےکی جرات نہیں کرے گا، احسن اقبال


کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کو کوئی ہاتھ لگانے کی جرات نہیں کرے گا۔

کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق  اجلاس کی صدارت کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ،آئی جی ایف سی ،آئی جی پولیس اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ  نے شرکت کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہزارہ برادری کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا لیکن اب انہیں نشانہ بنا نے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

 


متعلقہ خبریں