پاک فوج میں ترقیاں اور تعیناتیاں، 6 کورکمانڈرز تبدیل

راولپنڈی: پاک فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، 6 کور کمانڈرز تبدیل جبکہ 10 لیفٹیننٹ جنرلز کو مختلف جگہوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے  شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات، آصف غفور، سلمان فیاض، سرفرازعلی اور محمد علی شامل ہیں۔ نئے ترقی پانے والے 6 لیفٹیننٹ جنرلز میں سے 4 کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔

Promotions in the #Army : 6 Major Generals have been promoted to the Rank of Lieutenant General. Those promoted include MG Akhtar Nawaz , MG Sardar Hassan Azhar Hayat, MG Asif Ghafoor, MG Salman Fayyaz Ghani , MG Sarfraz Ali,MG Muhammad Ali.

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور اور لیفٹینٹ جنرل وسیم اشرف کورکمانڈرملتان تعینات کردیے گئے ہیں۔

 

Posting / Appointments: Lt Gen Majid Ehsan posted as Inspector General Arms, Lt Gen Syed Muhammad Adnan, Inspector General Training & Evaluation, Lt Gen Sardar Hassan Azhar Hayat, Military Secretary & Lt Gen Asif Ghafoor, Inspector General Communication & Information Technology.

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کورکمانڈر کراچی، لیفٹینننٹ جنرل خالد ضیا کورکمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کورکمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکو انسپکٹرجنرل کمیونیکشن تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز، لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان آئی جی ٹریننگ اینڈ ایوولیشن اور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو جی ایچ کیو میں ملٹری سیکریڑی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز