انٹر بینک میں ڈالر 81 پیسے سستا

Dollar price

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز  انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 81 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 159.28 پیسے پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ پاکستان کورونا پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا ہے۔

اس حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم نے’پاکستان اسٹریٹیجی ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کورونا سے بچاؤ کی اسٹریٹیجی سے عالمی معاشی فورم کو آگاہ کریں گے۔

عالمی فورم نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کورونا سے بچاو کی بہترین حکمت عملی کرنے پر پاکستان کامیابیوں میں سب پر سبقت لے گیا ہے۔

مزید پڑھین: فی تولہ سونا 300 روپے سستا

کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کیا ہے۔

صدر ڈبلیو ای ایف وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے لائیو انٹرویو بھی کریں گے۔ دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی وزیراعظم عمران خان سے سوال کرسکیں گے۔

وزیراعظم بتائیں گے کہ کورونا کے دوران کن پالیسیوں کے سبب پاکستان کا معاشی نقصان کم رہا۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکومت کی حکمت عملی سے حالات اس قدر بہتر ہوئے کہ کاروبار زندگی کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

دنیا میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو سب سے کم اقتصادی ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈاکنامک فورم کے ساتھ ویڈیو انٹرویو کے دوران مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور اسد عمر بھی کورونا کے دوران اپنائی گئی حکمت پر اظہار خیال کریں گے۔


متعلقہ خبریں