پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، طاہر اشرفی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔

پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سختی سے تردید کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سختی سے تردید کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا خارج ازامکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف کھلا ہے، وزیراعظم عمران خان اسرائیل اور فلسطین سے متلعق ٹھوس موقف دے چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کا سعوی عرب کا خفیہ دورہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی امنگوں کےمطابق مسئلے کے حل تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا جواز نہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ کی رپورٹس مسترد

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور بیت المقدس بطور دارالحکومت کے آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔


متعلقہ خبریں