کورونا: صورتحال تشویشناک ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جا سکتے، لیاقت شاہوانی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جا سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کاروبار پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔

لیاقت شاہوانیکورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان حکومت اپنی تجویز این سی او سی کو دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے آج  مزید 3 ہزار 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار803 ہے۔

ملک میں کورونا کے3 لاکھ32ہزار974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 42ہزار 115 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار979، خیبرپختونخوا45 ہزار314، سندھ ایک لاکھ 66 ہزار33، پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار786، بلوچستان 16 ہزار891، آزاد کشمیرمیں 6 ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار904 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار858، خیبر پختونخوا ایک ہزار339، اسلام آباد291، گلگت بلتستان99، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں 151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔


متعلقہ خبریں