کورونا کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت: شبلی فراز کی اپوزیشن پر تنقید


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اطلاعات  شبلی فراز نے کورونا کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ  بنایا۔

کورونا کمیٹی اجلاس کے بعد مشیر توانائی ندیم بابر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی کا کہنا تھا کہ  اجلاس میں شریک نہ ہوکر  اپوزیشن نے واضح  کردیا کہ اسے پارلیمنٹ پر اعتبار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ۔ اپوزیشن  اراکین سے ان کے پارٹی کے لوگ  بھی گلہ کر رہے ہیں ۔ اپوزیشن کو آج کے بائیکاٹ کا جواب دینا ہو گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے: کورونا سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز کا اجرا

شبلی فراز نے کہا کہ کہ اپوزیشن ایسی صورتحال چاہتی ہے کہ  ملک میں بیروزگاری اور اسپتالوں کی حالت ابتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کمیٹی کا سربراہ رہا ہوں ،معاملات کا علم ہے۔ بلوچستان ٹیوب ویلز کے معاملات پر ماضی میں کام نہیں کیا گیا۔ ماضی میں توانائی کی پیداوار پر کام تو ہوا لیکن باقی معاملات نظر اندازکیے گئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہماری سردی اور گرمی کی بجلی کی کھپت میں بڑا فرق ہے ۔ ماضی میں مہنگے گردشی قرضوں کی وجہ مسائل ہوئے۔ لائن لاسز کو ختم کریں گے۔کوشش ہے گردشی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ کے الیکٹرک کسی سے بھی تیل لے سکتا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل سے کے الیکٹرک کا تیل خریدنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں