پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں، وزیراعظم


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر پریشر بڑھ رہاہے۔ احتیاط نہ کی گئی تو اسپتالوں پر پریشر کےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیکٹریز سمیت روزگار دینے والےمراکز بند نہیں کریں گے۔ کورونا سے بچاتے بچاتے ہوئے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔ کسی کو بےروزگار نہیں کرسکتے۔ کاروبار ایس اوپیز کے تحت ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر پریشر بڑھ رہاہے۔احتیاط نہ کی گئی تو اسپتالوں پر پریشر کےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل سے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں، ہمیں احتیاط کرنی ہے۔ پاکستان واحد ملک تھا جس نے رمضان میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا۔ ایک بار پھر علما سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت: شبلی فراز کی اپوزیشن پر تنقید

انہوں نے کہا کہ فیکٹریز سمیت روزگار دینے والےمراکز بند نہیں کریں گے۔ کورونا سے بچاتے ہوئے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔ کسی کو بےروزگار نہیں کرسکتے۔ کاروبار ایس اوپیز کے تحت ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کو ماسک پہننا چاہیے اور ایس اوپیز پرعمل کرناچاہیے۔ جس طرح پہلے ہم نے احتیاط کی، اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ایسی چیز نہیں کرنی، چاہیے جہاں لوگ اکٹھے ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے جلسے منسوخ کیے۔ ایس اوپیز پرعملدرآمد سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی حکم ہے۔ اپوزیشن والے جتنی مرضی جلسے جلوس کریں،این آراو نہیں ملے گا۔ اپوزیشن لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی شہر تیزی سے پھیل رہا ہے،جگہ جگہ کچرےکے ڈھیر ہیں۔ لاہور میں پانی کا مسئلہ بھی ہے اور آلودگی میں بھی اضافہ ہواہے۔ 20 سال میں لاہور کی آبادی میں ڈیڑھ  گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی پراجیکٹ کا مقصدلاہور اور بنڈل آئی لینڈ کا مقصد کراچی کو بچاناہے۔ راوی اور بنڈل آئی لینڈ سے فارن ایکس چینج پاکستان میں آئے گا۔ راوی اور بنڈل آئی لینڈ پروجیکٹ بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی خارجہ پالیسی ہے۔ پہلے صرف بھارت کو اچھا قرار دیا جاتا تھا۔ جدھر آج  پاکستان کھڑا ہے 50 سال پہلے بھی یہ پوزیشن نہیں تھی۔ امریکہ پہلے ڈومور کا کہتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا  آج امریکہ بھی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہم نےمذاکرات کروائے۔ افغان امن عمل میں پوری دنیا نے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سعودی عرب،ایران اور ترکی سےاچھےتعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے کہا قائداعظم کا موقف تھا جب تک فلسطین کو حق نہیں ملتا پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر کسی ملک کا دباوَ نہیں ہے۔ پاکستان آج بھی اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اپنےموقف پر قائم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ گروپوں کو سیاسی جماعتوں کی سپورٹ حاصل تھی۔ سرکاری زمینوں پر اربوں روپے کے پلازے بنائے گئے تھے۔ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور اندازمیں کارروائی کریں گے۔ قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن شروع ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پلاٹوں پر قابض گروپوں کےخلاف بڑا ایکشن ہونےوالا ہے۔ چینی کی قیمت اب نیچےآرہی ہے۔ گندم کٹائی کے وقت بارش کی وجہ سے ہمیں زیادہ نقصان ہوا۔ کافی عرصے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے قرضوں کا بہت بوجھ چھوڑا۔ قرضوں کی قسطیں نہ دینی ہوں تو ہماری آمدن اخراجات سے زیادہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں