سندھ: کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 1348 متاثر


کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8 مریض جاں بحق جب کہ 1348 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں اب تک ایک لاکھ 67 ہزار 381 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2864 پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 58 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

پاکستان میں ساڑھے چار ماہ بعد کورونا کا سب سے بڑا وار

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 933 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 217 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں کورونا کے 343، شرقی میں 338، ضلع وسطی 92، ملیر میں 83، ضلع کورنگی میں 52 جب کہ ضلع غربی سے کورونا کے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں