پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 514 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت اختتام ہوا ہے۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39,863.36 کی سطح پر ہوا اور دن بھر کاروباری سرگرمیوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

بعد ازاں مارکیٹ 100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 377 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 142,905,342 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7,473,468,863 بنتی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت  ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 564 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 81 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 159.28 پیسے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں