تعلیم: ورلڈ بینک پاکستان کو 19 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز دے گا

ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

اسلام آباد: ورلڈ بینک پاکستان کو تعلیم کے شعبے میں کورونا رسپانس اور ریکوری پروگرام کے لیے 19.85 ملین ڈالرز(19 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز) دے گا۔

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ معاہدہ طے پانے کے بعد اس پر دستخط بھی ہو گئے ہیں۔

ورلڈ بینک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر سیکریٹری وفاقی وزارت اقتصادی امور نور احمد اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے دستخط کیے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی نقصان ٹالا نہیں جا سکتا، ورلڈ بینک

ہم نیوز کے مطابق دستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں