وزیراعظم کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت

وزیراعظم کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی رہائشگاہ جاکر ان کی خیریت دریافت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما پرویزالٰہی،چودھری شافع حسین اور چودھری سالک نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

مزید پڑھیں: کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، چودھری شجاعت حسین

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو صحت بہتر ہونے پر گزشتہ ہفتے لاہور کے سروسز اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین گیارہ روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔

اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق چودھری شجاعت کو سانس کا مسئلہ حل ہوا تھا۔ انھیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور کے سروسز اسپتال میں چودھری شجاعت کی عیادت کی تھی۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے پر دشواری اسپتال لایا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں