مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائیگی، مریم اورنگزیب

شہباز شریف کی کرپشن ڈھونڈیں ورنہ عمران خان خود نیب کے سربراہ لگ جائیں، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ 28 نومبر بروز ہفتہ ادا کی جائے گی۔

نواز شریف: والدہ کی میت جمعرات کو لندن سے روانہ کی جائیگی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتائی ہے۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروزاتوار 29 نومبرکو ہوگی۔

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں