یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی گرفتار


ملتان: پنجاب کے ضلع ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملتان، جلسے میں آنے والوں کو خوش آمدید کہوں گا: بلاول بھٹو

پولیس نے  پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان، ڈویثرنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےعلی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے، دھاندلی کی  پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرامن سیاسی سرگرمیاں اوراحتجاج عوام کاحق ہےانہیں روکناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ علی موسیٰ گیلانی کو فوراً رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز