مدارس سمیت تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی وزارت تعلیم: مدارس کے لیے نئے بورڈ بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھرمیں مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تعلیم: ورلڈ بینک پاکستان کو 19 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز دے گا

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 25 دسمبرسے 10 جنوری 2021 تک موسم سرماکی چھٹیاں ہوں گی۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرتک تعلیم کا سلسلہ آن لائن یا ہوم بیس ہوگا۔

کورونا: 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

نوٹی فکیشن کے تحت پروفیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروفیشنل امتحانات، انجینئرنگ اورمیڈیکل کے انٹری ٹیسٹ بھی سخت ایس اوپیزکے ساتھ ہوں گے۔

گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کر دیئے گئے

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اساتذہ کو اداروں میں بلانے کے لیے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی قراردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں