کراچی:ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں


کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی  خلاف ورزی پر کراچی ڈویژن میں 30 ستمبر سے 24 نومبر تک کے درمیانی عرصے میں 30 شادی ہالوں کو بند کیا گیا۔

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، موبائل مال سیل

ہم نیوز نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر قائد کے 227 شادی ہالوں کوتنبیہ کی گئی اور 13 شادی ہالوں پر آٹھ لاکھ 65 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہرکے  1191 ریسنورنٹس کوتنبیہ کی گئی، 72 ریسٹورنٹس پر19 لاکھ 62 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا اور 367 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت 88 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی جب کہ گیارہ کو سیل کیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی، این سی او سی کا سخت اقدامات کا عندیہ

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 455 دکانوں کو وارننگ دی، 293 دکانیں سیل کیں، 72 دوکانوں پر 33 لاکھ 33 ہزار500 کا جرمانہ کیاگیا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے مجموعی طورپر61 لاکھ 60 ہزار500 روپے کے جرمانے کیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 6 نومبرسے 24 نومبرکے درمیان 178 شہریوں کو ماسک نہ پہننے پرجرمانے کیے گئے۔

راولپنڈی: انتظامیہ کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ماسک کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے کے جرمانے کیے جب کہ 417 افراد کوماسک نہ لگانے پروارننگ بھی دی۔


متعلقہ خبریں