وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کا مختصر دورہ

ترک وزیرخارجہ نے اسلام فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو سراہا۔

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مختصر دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نائیجیریا جاتے ہوئے جدہ رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر رکے ہیں جہاں ان کا چیف آف رائل پروٹوکول آفیسر احمد بن ظافر اور سعودی حکام نےاستقبال کیا ۔

اس موقع پر پاکستانی سفیرراجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل خالد مجید بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نائیجیریا میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا

گزشتہ روز اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے تبادلۂ خیال کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا کچھ قرار دادیں اس اجلاس میں پیش کرنے کا ارادہ ہے، اہم منصبوں پر دو طرفہ ملاقاتوں اور پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں پر گفتگو اور پاکستان کا مؤقف پیش کرنے کا موقع ملے گا، اسلامو فوبیا سے متعلق پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمان تذبذب کا شکار ہیں، پاکستان کا اسلاموفوبیا سے متعلق بہت واضح اور ٹھوس مؤقف رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز