لاہور: وزیراعظم عمران خان نے نے نیا پاکستان، منزلیں آسان، دیہی رسائی پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔
پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق منصوبے کے تحت پنجاب میں 14 ارب روپے کی لاگت سے 1076 کلومیٹرلمبی 154 سڑکیں بنائی جائیں گی۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پروگرام کی نگرانی پرونشل اسٹرینگ کمیٹی کرے گی۔
پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق فنڈز ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس اورسڑک کی لمبائی کومدنظررکھتے ہوئےمختص کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے میں70 فیصد مرمتی کام اورنئی سڑکیں30 فیصد کی شرح سے بنائی جائیں گی۔
وزیراعظم کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت
ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 1256 کلومیٹر لمبی 174 سڑکیں بنائی گئی ہیں۔