دورہ نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کے6افرادکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا



دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ متاثرہ  افراد نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

قو می ٹیم کا اسکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کےکوروناٹیسٹ کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ا سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔
حکام کی جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے۔

پچپن رکنی قومی اسکواڈ کے نیوزی لینڈ آمد سے قبل پاکستان میں بھی کوویڈ نائنٹین ٹیسٹ لئے گئے تھے۔

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پینتیس کھلاڑیوں اور بیس سپورٹ سٹاف کی کورونا رپورٹ آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں اپنا چودہ روزہ قرنطینہ پورا کر رہی ہے۔

ابتدائی تین دن کھلاڑیوں اور ٹیم سٹاف کو ہوٹل تک محدود رہنے کے پروٹوکول پر عمل کرنا ہے۔ تین دن بعد قومی کرکٹرز کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی اٹھارہ دسمبر کو شیڈول ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نےایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دورہ پر آئی پاکستا نی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے بات چیت جاری ہے۔

کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے۔


متعلقہ خبریں