بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 165 تک پہنچ گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا سے ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا اور کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 4 فیصد رہ گئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا کی صحتیابی کی شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی اور صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار 942 ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 992 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں140روز بعد کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 43 ہزار 963 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں