علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور

علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور

فائل فوٹو


ملتان: علاقہ مجسٹریٹ نے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظورکرلی ہے۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے  پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمےمیں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان، ڈویثرنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت خود جلسے کرتی رہی ہے اور اپوزیشن کے جلسوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود کورونا کیخلاف احتیاطی تدابیر نہیں اپناتے اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےعلی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے، دھاندلی کی  پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن سیاسی سرگرمیاں اوراحتجاج عوام کاحق ہےانہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔


متعلقہ خبریں