پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 15ہزار سے تجاوز کرگئی


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چوبیس گھنٹوں میں 155نئے کیسسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کے دوران لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر طارق برکی نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ کوویڈ کمپلیکس میں 51 وینٹی لیٹرز پر 9 مریض زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کمپلیکس میں مریضوں کے لیے 259 بستر ، 44 وینٹی لیٹر مختص ہیں، گذشتہ چار دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے10 مریضوں کا اضافہ ہورہا ہے۔

خایل رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار 843 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 3ہزار306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 86ہزار198 تک پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 34ہزار 392 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور43ہزار 963 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار555، خیبرپختونخوا45 ہزار828، سندھ ایک لاکھ 67 ہزار381، پنجاب ایک لاکھ 16 ہزار506، بلوچستان 16 ہزار942، آزاد کشمیرمیں6ہزار403 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344، اسلام آباد297، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں