حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دیں گے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جنوری سے آگے نہیں جانے دیں گے۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں حکومت کا کردار نظر آنا  چاہیے، حکومت جلسوں کے حوالے سے صرف اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: نو منتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل

پی پی رہنما نے کہا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بہت بڑا جنازہ تھا کیا حکومت نے کوئی اعلان کیا؟ حکومتی ارکان اپوزیشن سے کس لہجے میں مخاطب ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دوپہیے نہیں، قانون کی کمزوری کی بات ہوتی ہے، بتایا جائے کون مضبوط کرے گا۔ حکومت ڈرائیونگ فورس ہے کہ ذمہ داری حکومت کی ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزرا کا رویہ تلخ اور اسپیکر کا اچھا ہوتا ہے یہ حکومت کا طریقہ ہے، حکومتی کمیٹیوں میں نہ جانے کی وجہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ اسپیکر خود جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کے اجلاسوں میں غیر منتخب ارکان ہوتے ہیں، پشاور جلسے میں پابندی نہیں لگائی گئی  لیکن راستے روکے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کیخلاف قانون کے مطابق معاملات سے نمٹا جائے گا، ترجمان حکومت پنجاب

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود بغیر ماسک کے عوام سے مخاطب ہوتے ہیں، ہم حکومت کو گھر بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، بہنوں، بیٹیوں سے متعلق  غیر مناسب الفاظ  کا استعمال نہیں کیا جاناچاہیے۔


متعلقہ خبریں