کراچی: اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےصرف215بستر رہ گئے

فائل فوٹو


کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے آئی سی یوز میں صرف215 بیڈز باقی رہ گئے ہیں۔

جناح اسپتال، آغا خان،  لیاقت نیشنل، ساؤتھ سٹی اور پٹیل اسپتال میں آئی سی یوز کے بیڈز پر جگہ ختم ہوگئی ہے۔

جناح اسپتال میں 29 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 19 مریض ایچ ڈی یوز میں زیر علاج ہیں۔ انفیکشیس ڈزیز اسپتال میں بھی 31 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

انڈس اسپتال میں بھی آئی سی یو کے 12 بیڈز خالی نہیں ہیں اورمریضوں کا ایمرجنسی میں علاج جاری ہے۔ سول اسپتال میں 16، ٹراما سینٹر میں 18 آئی سی یو بیڈزخالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں140روز بعد کورونا کے ریکارڈ کیسز رپورٹ

مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ایچ ڈی یوز اور آئسولیشن بیدز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 613 ایچ ڈی یوز کی سہولت موجود ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ67ہزار381 ہے اور وہاں2ہزار866 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناوائرس: پاکستان کے15شہروں میں تیزی سے اضافہ

حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر کے اسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیےگئے ہیں۔ اسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے اور مجموعی طور پر3 لاکھ86ہزار198 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ مجموعی اموات کی تعداد7ہزار843 ہے۔


متعلقہ خبریں