مودی کی وجہ سے بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب

بھارت کے تاریخی شہر کا نام تبدیل کرنےکی تیاری

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا اور نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت تنقید برداشت نہ کر سکا۔

پروفیسراشوک سوائن جو بھارت کو وفتاً فوقتاً آئینہ دکھاتے رہے بھارت نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اُن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کروا دیا۔

اشوک سوائن نے بھارت کے پلوامہ ڈرامے کا پول کھول دیا تھا اور اشوک نے کہا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت فالس فلیگ آپریشن کروا سکتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت دینے کے بعد بھارت کپواڑہ ڈرامہ فیل ہونے پر سچ دَبانے میں مصروف ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، جینوسائیڈ واچ اور سابق امریکی صدر باراک اوباما کی کتاب نے بھی بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

بھارت میں انتہاپسندی، بھوک، بدعنوانی، مذہبی عدم رواداری کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بدعنوانی کا راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار

بھارت کی 65 سے زائد ممالک میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی جعلی نیوز سائٹس بھی پکڑی جا چکی ہیں جن کے ذریعے پاکستان پر تنقید کی جاتی رہی۔ یورپی یونین کو متاثر کرنے کے لیے جعلی ویب سائٹس کا نیٹ ورک بنایا گیا۔

اشوک سوائن ہمیشہ مودی کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے۔ اشوک سوائن نے ایک بار کہا تھا کہ بھارت اپنے دہرے معیار کی وجہ سے نقصان اٹھائے گا، کشمیریوں کو پہلے ہی بھارت سے نفرت ہے اور اب اگر ان سے بولنے کا حق بھی چھین لیا جائے تو پھر انہیں کوئی بھارت سے دور ہونے سے نہیں روک سکتا۔


متعلقہ خبریں