اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بارش کی پیشن گوئی


اسلام آباد: گرمی کی شدید لہر کے بعد شہراقتدارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی گئی ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ برسنے والی بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔

آئندہ دو روز کے دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا ہے۔ جبکہ آگ برساتے سورج نے شہر اقتدار اور گردونواح کے مکینوں کا حال پوچھنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

محکمہ موسمیات کی حالیہ پیشن گوئی تپتی گرمی میں خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔ توقع ہے کہ برستی بوندیں اس خوشگواریت میں جلد اضافے کا باعث بنیں گی۔


متعلقہ خبریں