وزیر اعظم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر چکے، فیاض چوہان


لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کا بارہا اعلان کر چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمانوں کی منفی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی پر کوئی سیاست نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین ملتوی کردیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر غیر اخلاقی سیاست کا مظاہرہ کرنا ن لیگ جیسی جماعت کو زیب نہیں دیتا، جیل کے اندر اور باہر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پنجاب کابینہ نے دور روز قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی  پانچ روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری  دے دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء سے تھرو سرکولیشن شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو اپنی دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں لیگی رہنماؤں کی  پیرول پر رہائی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کے پاکستان پہنچنے کے وقت سے شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، طاہر اشرفی

پیرول سمری کے تحت رہائی ملنے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضلع نہیں چھوڑ سکیں گے۔ پولیس اہلکاروں کو دونوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ رہائی کے وقت میں جیل واپسی کا سفر شامل نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں