پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کی وارننگ

دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

فائل فوٹو


نیوزی لینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے وارننگ جاری کر دی گئی۔

قومی اسکواڈ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ ممبران نے آئسولیشن کے دوران بغیر ماسک ہوٹل عملے سے کھانا وصول کیا اور فلائٹ کے دوران بھی تمام کھلاڑی آپس میں ملتے جلتے رہے۔

نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق بعض افراد سی سی ٹی وی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے ہیں تاہم اب تمام کھلاڑی اور اسٹاف اپنے کمروں تک محدود رہیں۔

نیوزی لینڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں تمام افراد کے 4 بار کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے اور خلاف ورزی مقامی فیسلیٹی میں کی گئی ہے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ آئسولیشن میں قوانین کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور تمام غیر ملکی ٹیمیں کورونا کے پھیلاوَ کو روکنے کے لیے قوانین کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ کےکوروناٹیسٹ دوبارہ کرانےکا فیصلہ

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کا اسکواڈ 2 روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ا سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔


متعلقہ خبریں