سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 رکارڈ

فوٹو: فائل


سوات: خیبر پختونخواہ کے ضلع  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 rکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھین: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.0ریکارڈ

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خضدار سمیت صوبہ  بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اورگہرائی 20 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور تھا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا جب کہ اس کی زلزلےکی شدت 4.3  اور  گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں دو ہفتے قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔


متعلقہ خبریں