ملازمین کا احتجاج: جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند ہوگئی

ملازمین کا احتجاج: جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند ہوگئی

راولپنڈی: تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف میٹرو بس کے ٹکٹنگ اسٹاف نے احتجاجاٗ کام چھوڑ دیا، جس کے سبب جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند ہوگئی۔

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس کے ٹکٹنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے تنخوا نہ ملنے کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے بھج گئے ہیں۔

میٹرو بس ٹکٹنگ اسٹاف نے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے آئی جے پی روڈ پر دھرنا دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملازمین نے میٹرو بس کو فیض آباد ٹریک پر روک لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: پشاور موڑ سے ائرپورٹ تک میٹرو بس چلانے میں اہم پیشرفت

مسافر صدر سے میٹرو بس میں بیٹھ کر فیض آباد پہنچے تو فیض آباد کے مقام پر کچھ ملازمین نے بس روک دی تھی۔ میٹرو بس ملازمین نے پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریک کو بلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا بندش کے بعد دو ماہ قبل راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کی گئی تھی۔ انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی تھیں۔

میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ مسافروں کو صرف سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔


متعلقہ خبریں